Header Ads

What is Physiotherapy

 فزیوتھراپی کیاہے ؟

What is Physiotherapy? Benefits of Physiotherapy.
What is physiotherapy 



فزیکل تھراپی ایک غیر جارحانہ نظم و ضبط ہے جو کہ افراد کو چوٹ سے صحتیاب ہونے،جسم اور جسمانی افعال کی زیادہ سے زیادہ نقل و حرکت کی نشوونما،انہیں برقرار رکھنے اور بحال کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔فزیکل تھراپی ایک دائمی حالت سے بھی نمٹ سکتی ہے،اور مستقبل میں ہونے والی چوٹ کو بھی روک سکتی ہے۔یہ درد سے متعلق بنیادی مسائل کو حل کر سکتی ہے۔یہ درد سے نجات کے علاوہ،یہ کسی بھی جاری یا بار بار ہونے والے مسائل کو ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔فزیو تھراپی اب بیماریوں اور حالات کی ایک وسیع رینج کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے۔کمر درد،اوسٹیو آرتھرائٹس،الزائمر کی بیماری،پارکنسنز کی بیماری،برسائٹس،پٹھوں میں تناؤ،گیلین بیری سنڈ روم،توازن کی خرابی،دمہ،فائبرو مائی ایلجیا،زخم،جلنا،ریوماٹائڈ آرتھرائٹس اور متعدد دیگر بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔نیوروسرجری،دل کی سرجری،پھیپھڑوں اور کئی اعصابی و دماغی بیماریوں کے علاج کے لیے بھی فزیوتھراپی کی جاتی ہے۔اس طریقہ علاج میں ادویات کا استعمال کم سے کم کیا جاتاہے۔ماہرین کے مطابق 95فیصد علاج ادویات کے بغیر ہوتا ہے۔

 فزیوتھراپی دراصل جسم کی حرکت اور ورزش میں مہارت ہے جو چوٹ،خرابی اور دیگر مسائل سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔میڈیکل سائنسز کے اس اہم شعبہ میں مساج،ورزش اور دوسرے جدید طریقوں سے جسمانی امراض کا علاج کیا جاتا ہے۔اس میں عام مشقیں شامل نہیں ہیں،جوکہ خود سے کی جا سکتیں ہیں۔فزیو تھراپی کے لیے ماہر کی نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے۔فزیو تھراپی کسی بھی شخص کو زیادہ مضبوط اور لچکدار بننے میں مدد فراہم کرسکتی ہے اور حرکت پذیری کو سہارا دیتی ہے،جس سے چوٹ لگنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔فزیو تھراپی کے اہداف مریض کی مخصوص ضروریات کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں،عام مطلوبہ نتائج میں درد سے نجات،حرکت کی حد میں اضافہ،برداشت اور طاقت،آزادی،تناؤ میں کمی اور مریض کے لیے اعلیٰ میعار زندگی شامل ہے۔فزیو تھراپی کا شعبہ اس سے بھی زیادہ ترقی کرگیا ہے کیونکہ طبی میدان میں کمپیوٹرز کا عمل دخل ذیادہ ہوگیا ہے۔الیکٹرانکس کی ترقی سے فزیوتھراپی میں استعمال کے لیے نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرائی گئیں ہیں۔الیکٹریکل محرک اور الٹراساؤنڈ ایسے آلات کی دو مثالیں ہیں جنہوں نے علاج کی تاثیر کو بہتر بنایا ہے۔


فزیو تھراپسٹ کا کام :

فزیو تھراپسٹ چوٹ کا اور خرابی کا علاج کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔مریضوں کو صحت مند طرز عمل کے بارے میں تعلیم دیتے ہیں اور کھوئی ہوئی یا خراب فعالیت کو بحال کرتے ہیں۔دائمی درد متعدد بیماریوں سے جڑا ہوا ہے،جن میں کمر درد،سروائیکل اور چھاتی کا درد،کندھے کا درد،سر درد کے مسائل،کینسر،فائبرو مائی ایلجیا،مسکیولر ڈائسٹر وفی اور اوسٹیو آرتھرائٹس شامل ہیں۔ایک فزیوتھراپسٹ ابتدائی تشخیص سے لے کر بحال اور بچاؤ کے مراحل تک شفایابی کے تمام مراحل میں مریضوں کی دیکھ بھال میں مدد کرتا ہے۔ورزش اور اوسٹیو آرتھرائٹس کے سلسلے میں علاج کا پہلا مرحلہ ہے۔ایک فزیوتھراپسٹ درد سے نجات اور اوسٹیو آرتھرائٹس کو منظم کرنے کے طریقوں کے بارے میں مشورہ اور تعلیم فراہم کر سکتا ہے۔وہ اوسٹیو آرتھرائٹس میں مبتلا لوگوں کو تعلیم دے سکتے ہیں کہ کس طرح جوڑوں کی حرکت کو بہتر بنایا جاتا ہےاور پٹھوں کو مضبوط کیا جاتا ہے۔


فزیکل تھراپی کے فوائد:

بہت سے لوگ کچھ مخصوص حالات میں علاج کے طور پر فزیوتھراپی کا انتخاب کرتے ہیں۔ نتائج اور فوائد علاج کی وجہ پر منحصر ہو سکتے ہیں۔ ذیل میں فزیکل تھراپی کے چند فوائد بیان کیے گئے ہیں:

  • درد کے سدباب میں معاونت کرتا ہے۔ 

  • صدمے اور چوٹ سے صحتیاب ہونے میں مدد کرتاہے۔

  • فالج اور اسٹروک سے صحتیاب ہونے میں مدد کرتا ہے۔

  • جسم کے توازن اور پوسچر کو بہتر کرنے میں مدد مہیا کرتا ہے۔

  • عمر سے متعلقہ طبی مسائل کے انتظام میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔




1 comment:

Principal Jobs-Army Public School Bahawalnagar Cantt

Principal Jobs-Army Public School Bahawalnagar Cantt  Army Public School & College Bahawalnagar Cantt Jobs 2022, Principal Jobs in Army ...

Copyright (c)2022PakJobzSiteAll Right Reserved . Powered by Blogger.