Jobs in Directorate General Sports and Youth Affairs Punjab-Latest Jobs 2022

Jobs in Directorate General Sports and Youth Affairs Punjab-Latest Jobs 2022
ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب،درج ذیل خالی آسامیوں کے لیے 5سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کے لیے محکمہ ہذا کو اہل امیدواران مرد و خواتین پنجاب بھر سے درخواستیں مطلوب ہیں۔امیدوار کے لیے صوبہ پنجاب کا سکونتی ہونا لازمی ہے۔یہ اشتہار 20 ستمبر 2022 کو خبریں اخبار میں شائع ہوا ہے۔درخواستیں بھیجنے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر 2022 ہے۔اپنی درخواستیں بمعہ تعلیمی اسناد مقررہ تاریخ سے پہلے پہلے محکمہ ہذا کو ارسال کریں،مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں ناقابل غور ہوں گی۔
جونیئر کلرک
کوچ
ٹیوب ویل مکینک
الیکٹریشن
پلمبر
کک
بیرر
نائب قاصد
چوکیدار
مالی
سویپر
بیلدار
ملازمت کی جگہ :لاہور
اخبار : خبریں
شعبہ : ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب
تعداد آسامیاں : 473
اشتہار شائع ہونے کی تاریخ : 20 ستمبر 2022
آخری تاریخ : 7 اکتوبر 2022
شرائط وضوابط:
درخواستیں سادہ کاغذ پر بذریعہ ڈاک ارسال کریں۔جن کے ساتھ قومی شناختی کارڈ ،ڈومیسائل،تعلیمی کوائف، تین عدد پاسپورٹ سائز تصاویر و درکار تجربہ کی مصدقہ نقول منسلک ہوں۔
درخواست دہندہ اپنی درخواست کے بیرونی لفافے پر جس آسامی کے لیے امیدوار ہے کا نام جلی حروف میں تحریر کرے،نیز ہر آسامی کے لیے الگ الگ درخواست دینا ضروری ہے۔اکٹھی بھیجی گئیں درخواستیں ناقابل غور ہونگی۔
درخواست دہندگان کا اپنی درخواست کے بیرونی لفافے پر متعلقہ کوٹہ کا نام تحریر کیا جانا ضروری ہے۔
گورنمنٹ ، سیمی گورنمنٹ کے ملازمین امیدواران کی درخواستیں اپنے دفاتر کی وساطت سے آنا لازمی ہیں۔
منتخب شدہ امیدواروں کو صوبہ پنجاب میں کہیں بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔
دستی اور نامکمل درخواستیں قابل غور نہ ہوں گی۔
کسی قسم کا TA/DA برائے انٹرویو نہیں دیا جائے گا۔
درخواستیں زیر دستخطی کے دفتر میں 7 اکتوبر 2022 تک موصول ہو جانی چاہئیں۔
آسامیوں کی تعداد میں کمی و پیشی کی جا سکتی ہے۔سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
محکمہ ہذا کو اختیار ہوگا کہ بغیر وجہ بتائے بھرتی کا عمل کسی بھی وقت منسوخ یا ملتوی کردے۔
حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت عمر کی بالائی حد میں رعایت لاگو ہوگی۔
منتخب شدہ امیدواران کو انٹرویو کیلئے کال لیٹر(Call letter) بذریعہ ڈاک ارسال کردیا جائے گا۔
منتخب شدہ امیدواروں کو تمام محکمانہ شرائط بشمول ہیپاٹائٹس B/C اور HIV کا کلیرنس سرٹیفکیٹ سرکاری ہسپتال کے منظور شدہ بورڈ سے جمع کروانا لازمی ہوگا۔
میرٹ کا تعین حکومت پنجاب کی مروجہ ریکروٹمنٹ پالیسی 2022 کے مطابق کیا جائے گا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن)
ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب
نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور نزد قذافی سٹیڈیم لاہور
![]() |
Jobs in Directorate General Sports and Youth Affairs Punjab-Latest Jobs 2022(And) |

No comments: