Header Ads

What is Hypertension

 ہائپر ٹینشن کیاہے؟

(What is Hypertension)

 


بچاؤ کے مفید مشورے 



ہائپر ٹینشن ہائی بلڈ پریشر کا دوسرا نام ہے۔یہ صحت کے حوالے سے شدید پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے اور دل کی بیماریوں،فالج اور بعض اوقات موت کا سبب بھی بن جاتا ہے۔بلڈ پریشر وہ دباؤ ہےجو انسان کے خون کی شریانوں کے خلاف کام کرتا ہے۔اس دباؤ کا انحصار اس بات پر ہےکہ خون کی رگیں کتنی مزاحمت برداشت کر پاتی ہیں اور دل اس دباؤ کو برداشت کرنے کے لیے کتنی سختی سے کام کرتا ہے۔


ہائی بلڈ پریشر دل کے امراض کے لیے بنیادی خطرہ ہے،جس کی وجہ سے فالج،دل کادورہ،ہارٹ فیل اور شریانوں کا پھیلاؤ(Aneurysm)ہوسکتاہے۔صحت مند طرز زندگی گزارنے اور ان خطرات کو کم کرنے کے لیے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا ناگزیر ہے۔


اندازہ ہے کہ پاکستان میں 46 فیصد سے زائد شہری بلند فشار خون کا شکار ہیں اور ہر 20 میں سے 9 سے زائد شہریوں کو ہائی بلڈ پریشر کی طبی حالت کا سامنا ہے اور ایسے شہریوں میں نوجوانوں کا تناسب ماضی کے مقابلے میں اب زیادہ ہوچکا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق یہ صورتحال اس لیے پریشان کن ہے کیونکہ ملک میں علاج معالجے کی تسلی بخش سہولیات کی بہت سے شہری علاقوں میں شدید کمی ہے جبکہ دیہاتی علاقوں میں حالت اس سے بھی بدترہے۔


 اگر عوامی سطح پر صحت بخش غذائی عادات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہائی بلڈ پریشر کیخلاف عوام میں شعور پیدا نہ کیا گیاتوعام شہریوں کو بلند فشار خون کے کثیر الجہتی نقصانات سے نتیجہ خیز انداز میں آگاہ نہ کیا گیا تو آئندہ برسوں میں پاکستان میں پبلک ہیلتھ شعبے کو درپیش حالات بحرانی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔


ہائی بلڈ پریشر کی اقسام:

ہائی بلڈ پریشر کی دو اقسام ہیں،ابتدائی ہائپر ٹینشن اور ثانوی پائپر ٹینشن۔ان کے مطابق ابتدائی ہائپر ٹینشن ہی وہ طبّی شکایت ہے،جس کا عموماً 90سے95فیصد تک عوام کو سامنا ہے۔


آئیے! بلڈ پریشر بڑھنے کی وجوہات پر نظر ڈالتے ہیں،اورساتھ ہی اس کی نگرانی اور اسے معمول کی حد میں رکھنے کے طریقوں پر بھی بات کریں گے۔


انتظام اور علاج:

اگر آپ زندگی میں ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھیں گے تو ہائپر ٹینشن سے بھی محفوظ رہیں گے۔ذیل میں درج باتوں پر عمل کرکے ہائپر ٹینشن پر قابو پایا جاسکتاہے۔


باقاعدہ جسمانی ورزش:

ماہرین ومعالج مشورہ دیتے ہیں کہ ہائپر ٹینشن میں مبتلا افراد ہفتے میں 150منٹ پر مشتمل درمیانے درجے کی یا 75 منٹ پر مشتمل محنت و مشقت والی ایروبک ورزش ضرور کریں،جبکہ دیگر افراد کو بھی یہ ورزش کرنی چاہیئے۔اس ضمن میں چلنا،ٹہلنا،سائیکل چلانا یا تیراکی کرنا ورزش کی مناسب سرگرمیوں میں شامل ہیں۔


تناؤ میں کمی : 

اگر آپ کو ذہنی تناؤ یا اسٹریس سے بچنا ہے یا اسٹریس کو مینج کرنا آتاہےتواس سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔مراقبہ،نیم گرم پانی سے غسل ،یوگا اور لمبی سیر پر چلے جانا،خود کو آرام دہ حالت میں لانے کے لیے تکنیکیں ہیں جو تناؤ کو دور کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہیں۔لوگوں کو تناؤ سے نمٹنے کےلئے نشہ آور اشیاء،قوت بخش ادویات،تمباکو نوشی اور جنک فوڈز کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہئیے کیونکہ یہ ہائی بلڈ پریشر کی پیچیدگیوں کو بڑھاتے ہیں۔تمباکو نوشی سے بلڈ پریشر بڑھ سکتاہے۔ویسے بھی سگریٹ نوشی سے پرہیز بلڈ پریشر سمیت دل کی دیگر بیماریوں اور پھیپھڑوں کے کینسر سے محفوظ رکھتاہے۔


ادویات کا استعمال:

ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لیے صرف ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات استعمال کرنی چاہیئں۔ڈاکٹر اکثر اوقات کم خوراک کھانے کی سفارش کرتے ہیں۔دوا کا انتخاب انفرادی اور کسی بھی بنیادی طبی حالت پر منحصر ہوتا ہے۔یہ دوائیں انہیں ڈاکٹر تجویز کرتا ہے۔مریض کو کسی بھی صورت ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ان دواؤں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔اینٹی ہائپر ٹینسیو دوائیں لینے والے ہر شخص کو احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی میڈیکل سٹور سے ادویات کی خریداری کے وقت اس کا لیبل پڑھنا چاہیے۔دوا کے استعمال سے پہلے اس کی مدت میعاد ضرور چیک کرلیا کریں۔


نمک کی مقدار کم کرنا:

دنیا کے بیشتر ممالک میں لوگ اوسطاً 9سے12گرام تک نمک کھاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت سفارش کرتا ہے کہ ہائپر ٹینشن اور اس کے متعلقہ صحت کی دیگر پریشانیوں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے روانہ 5گرام سے کم نمک استعمال کیا جائے۔


پھل اور سبزیاں زیادہ،چکنائی کم:

  • جن لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتو ان کے لیے ماہرین درج ذیل ہدایات دیتے ہیں:

  • ثابت اناج،ہائی فائبرز والی غذائیں کھائیں۔

  • مختلف اقسام کے پھل اور سبزیاں کھائیں۔

  • گری دار میوے،پھلیاں اور دالیں وغیرہ  اپنی خوراک میں شامل کریں۔

  • ہفتے میں دو بار اومیگا 3والی مچھلی کھائیں۔

  • ٹھنڈی تاثیر والا تیل مثال کے طور پر زیتون کا تیل استعمال کریں۔

  • بغیر کھال والی مرغی اور مچھلی کھائیں۔

  • کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات استعمال کریں۔

  • اس کے علاوہ ٹرانس فیٹ،ہائیڈروجنیٹڈ ویجیٹبل آئلز اور جانوروں کی چربی سے بنےتیل سے اجتناب کریں۔


وزن اور خوراک کا خیال:

زائد جسمانی وزن ہائپر ٹینشن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔وزن میں کمی سے بلڈ پریشر بھی نارمل سطح پر رہتا ہے کیونکہ دل کو حجم کے اندر خون پمپ کرنے کے لیے اتنی محنت نہیں کرنی پڑتی۔کیلوریزکی مناسب مقدار،متوازن غذا،فردکاحجم،صنف اور دیگر سرگرمیاں ہائپر ٹینشن پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

What is Hypertension,Useful tips to prevent hypertension۔
What is Hypertension 

1 comment:

Principal Jobs-Army Public School Bahawalnagar Cantt

Principal Jobs-Army Public School Bahawalnagar Cantt  Army Public School & College Bahawalnagar Cantt Jobs 2022, Principal Jobs in Army ...

Copyright (c)2022PakJobzSiteAll Right Reserved . Powered by Blogger.